حکومت سندھ نے اسلحہ پالیسی دوہزار بارہ کا مسودہ تیارکرلیا، مسودے کے مطابق سندھ میں پچیس سال سے کم عمرافراد کو اسلحہ لائسنس کے اجراء پرپابندی ہوگی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کے مطابق جولائسنس یافتہ شخص جرم میں ملوث ہوگا اسکا لائسنس منسوخ کردیا جائیگا، سیکرٹری داخلہ کے مطابق ڈپٹی کمشنرکوٹے کی بنیاد پرلائسنس جاری کرنے کا اختیارہوگا۔ ممنوعہ بوراسلحہ کا لائسنس صرف وزارت داخلہ ہی جاری کرے گی۔ سیکرٹری داخلہ کے مطابق نئی پالیسی کے ذریعے کراچی کو اسلحہ سے پاک کیا جائیگا۔