پشاور کے علاقے سربندروڈ پر پولیس وین کے راستے میں دھماکہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پشاورمیں دہشتگردوں نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق سربند چیک پوسٹ کے قریب موٹرسائیکل پرسوار دہشتگرد پولیس موبائل پردستی بم پھینک کرفرار ہوگئے تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، پولیس نے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پرسکیورٹی سخت کردی ہے تاہم کوئی گرفتارعمل میں نہیں آئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن