شاہدرہ کے علاقے میں کھانسی کے شربت ٹائنو کے استعمال سے اب تک سولہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ گیارہ افراد میو ہسپتال لاہو رمیں زیر علاج ہیں جس کی وجہ سے محکمہ صحت پنجاب نے کاروائی کرتے ہوئے فوری طور پر پنجاب میں ٹائنو سیرپ کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے اور پنجاب کے تمام ڈرگ انسپکٹروں کو حکم دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقنی بنائیں کہ پنجاب بھر میں کہیں بھی یہ سیرپ فروخت نہ ہو اور ساتھ ہی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ڈرگ انسپکٹر فوری طور پر پنجاب کے تمام میڈیکل سٹورز پر چھاپے ماریں اور جہاں بھی یہ سیرپ ملے اسے قبضے میں لے لیا جائے۔