بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،اس مقصد کے لئے تمام وسائل مہیا کئے جارہے ہیں۔ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ


اسلام آباد میں وفاقی وزیرمیر چنگیز جمالی نے وزیرخزانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ
بلوچستان کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ صوبے کی ترقی کے لئے تمام ممکنہ وسائل استعمال کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں زرعی سیکٹر کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں،زرعی ٹیوب ویلز پرسبسڈی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے۔اس موقع پر میر چنگیز جمالی نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے بلوچستان کے عوام کا اعتماد بحال کرنے میں مدد ملےگی۔

ای پیپر دی نیشن