حکومت رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بجٹ خسارہ ایک فیصد سے کم رکھنے میں کامیاب، ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا

Nov 26, 2013

 اسلام آباد (ثناء نیوز) حکومت رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اپنا بجٹ خسارہ مجموعی ملکی پیداوار کے ایک فیصد سے کم رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔ سرکاری ریڈیو کے مطابق حکومت نے موجودہ مالی سال کے اختتام تک بجٹ خسارہ 8 سے 5.8 فیصد تک لانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ حکومت قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرنے اور آمدنی بڑھانے کی غرض سے ٹیکسوں میں اضافے سمیت مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ پانچ ماہ میں قومی برآمدات میں نو فیصد تک بڑھ گئی ہیں جب کہ ٹیکس وصولیوں میں 17 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔   

مزیدخبریں