لاہور(پ ر) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے ٹیکس ہائوس میں کمشنر ان لینڈ ریونیو زون ڈاکٹر شاہد صدیق سے ملاقات کی اور تاجروں کو درپیش ٹیکس مسائل کے حوالے سے گفتگو کی کمشنر لاہور نے کہا تاجر ٹیکس ریٹرن 30نومبر سے پہلے جمع کرائیں ۔ وہ جو بھی ٹیکس بھریں گے اسے تسلیم کر لیا جائے گا اور انکم ٹیکس کا کوئی اہلکار کسی مارکیٹ میں کسی تاجر کے پاس نہیں جائے گا ۔جن تاجروں کے آڈٹ کیس ہیں انجمن تاجران ان سے بات کرے اور باہمی مشاورت سے یہ معاملہ حل کر لیا جائے ۔ہم ٹیکس گزاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینے پر یقین رکھتے ہیں وہ پورے اعتماد کے ساتھ ٹیکس کا کوئی بھی مسئلہ ہو انجمن تاجران سے رابطہ کریں۔ملاقات بڑے خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔انکم ٹیکس کمشنر نے خالد پرویز کی ان خدمات کو سراہا جو وہ تاجر برادری اور ٹیکس حکام میں اعتماد کی فضا پیدا کرنے کے لئے کر رہے ہیں۔
ٹیکس گزاروں کو زیادہ سہولتیں دینے پر یقین رکھتے ہیں: شاہد صدیق
Nov 26, 2013