لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ مجھے فلم انڈسٹری کی بحالی فی الحال نظر نہیں آ رہی کیونکہ صرف باتیں ہو رہی ہیں عملی اقدامات نہیں ہو رہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آج بھی فلم انڈسٹری کی رونقیں بہت یاد آتیں ہیں جب سٹوڈیوز میں دن رات شوٹنگز ہوتی رہیں مگر بدقسمتی سے آج سٹوڈیوز ویران پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری نے لوگوں کو بہت کچھ دیا۔