ملتان (نوائے وقت رپورٹ) خانیوال میں پیدا ہونیوالی جڑواں بچیوں کا جسم ایک دوسرے سے آج نشتر ہسپتال ملتان میں الگ کیا جائیگا۔ خانیوال میں تین روز پہلے سلیم نامی شخص کے گھر پیدا ہونیوالی جڑواں بچیوں کو نشتر ہسپتال میں سرجری کیلئے منتقل کر دیا گیا جہاں آج ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم بچیوں کو ایک دوسرے سے الگ کریگی، دونوں بچیاں بالکل نارمل ہیں تاہم ان کے پیٹ کی جلد آپس میں جڑی ہوئی ہے۔