اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جسٹس (ر) رانا بھگوان داس کے چیف الیکشن کمشنر بننے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق رانا بھگوان داس کو اہم ذمہ داری دینے کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن رابطے ہوئے ہیں۔ بیک ڈور رابطوں میں رانا بھگوان داس کے نام پر اتفاق رائے ہوا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف جلد اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے باضابطہ مشاورت کریں گے۔