اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نظریاتی مسلم لیگی ہوں ذاتی حیثیت میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیا، وزیراعظم نواز شریف کی 90 والی ٹیم کابینہ کا حصہ ہے، وزیراعلیٰ شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے پنجاب حکومت کو چلا رہے ہیں،مشرف ٹرائل ہوا تو ریٹائرڈ ہونے والے بھی آرٹیکل6کی مد میں آئیں گے،نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم(ن) کی حکومت پاکستان پر بھارت کی پالیسیوں کو مسلط کرنا چاہتی ہے،وزیراعظم نواز شریف نے ڈرون حملوں پر امریکہ کے دورہ کے بعد قوم کو اعتماد میں نہیں لیا ہے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے اندر گروپ بندی عروج پر ہے،کابینہ کے اندر بھی اختلاف ہے،وفاقی وزیرداخلہ کا مؤقف واضح ہے جبکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز خوشامدی بیان دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت دو گھوڑوں پر سواری کر رہی ہے۔
نظریاتی مسلم لیگی ہوں ذاتی حیثیت میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیا : شیخ رشید
Nov 26, 2013