کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ ہائی کورٹ میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف مقرر کرنے سے متعلق درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی عدلیہ بحالی اور جمہوری استحکام و تسلسل اور دہشت گردی کے خلاف نمایاں خدمات ہیں۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی خدمات کے پیش نظر انہیں چیئرمین جوائنٹ آف سٹاف مقرر کیا جائے۔
جنرل کیانی کو چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر کیا جائے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر
Nov 26, 2013