لاہور (خبرنگار) الیکشن کمشن پاکستان نے سپریم کورٹ کے احکامات پر گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں این اے 69 خوشاب (ون) سے 2008ء اور 2013ء میں سمیرا ملک کی الیکشن میں کامیابی کے (دونوں) نوٹیفکیشن کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے جس کے نتیجے میں سمیرا ملک اب سابق رکن اسمبلی بھی نہیں کہلائیں گی۔ آن لائن کے مطابق سمیرا ملک نے نظرثانی کی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے۔ انہوں نے ریویو کی یہ اپیل سپریم کورٹ کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر اور سینئر وکیل مہر خان کی وساطت سے دائر کی ہے۔