عمران خان نیٹو سپلائی روکنے میں مخلص نہیں: رانا ثناء اللہ

Nov 26, 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر)  صوبائی وزیر  قانون و بلدیات اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نیٹو سپلائی روکنے میں مخلص نہیں ہیں اگر وہ مخلص ہوتے تو حکومت سے کہتے اے پی سی بلائیں اور نیٹو سپلائی روکنے کا فیصلہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکیلی حکومت یا کوئی ایک جماعت سپلائی روکنے کا تنہا فیصلہ نہیں کر سکتی وہ گزشتہ رز مقامی ہوٹل میں اخبار نویسوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اگرچہ 62 سال کے ہو گئے ہیں لیکن تاحال سیاسی طور پر بالغ نہیں ہوئے،  انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی پوائنٹ  سکورنگ  میں بہت آگے نکل گئے ہیں۔

مزیدخبریں