امریکی عدالت نے 6 پاکستانی رہا کر دئیے ‘ ہمارے حکام تفصیلات بھی نہیں بتا رہے: ہائیکورٹ

Nov 26, 2013

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے افغانستان کی بگرام جیل میں قید 32 پاکستانیوںکی رہائی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ امریکی حکومت نے اپنی عدالت کے حکم پر 6 پاکستانیوں کو رہا کر دیا ہے لیکن انکی رہائی کے بارے میں پاکستانی حکام عدالت کو ان کی تفصیلات بھی نہیں بتا رہے۔ درخواست گزارکی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ بگرام جیل میں قید 32 پاکستانیوں میں سے 6 کو امریکی حکومت نے رہا کر کے پاکستان بھجوا دیا ہے مگر وہ ابھی تک لاپتہ ہیں۔ عدالتی نوٹسز کے باوجود وزارت داخلہ کی جانب سے جواب داخل نہیں کروایا گیا جس پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ آج 26 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے دوبارہ جواب طلب کرلیا۔

مزیدخبریں