ڈرون حملوں کی بندش تک امریکی امداد لینے سے انکار‘ آٹے کی قیمت ایک پائی نہیں بڑھنی چاہیے : شہباز شریف

ڈرون حملوں کی بندش تک امریکی امداد لینے سے انکار‘ آٹے کی قیمت ایک پائی نہیں بڑھنی چاہیے : شہباز شریف

لاہور ( خصوصی رپورٹر +ایجنسیاں) پنجاب حکومت نے ڈرون حملوں کی بندش تک امریکی امداد لینے سے انکار کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے فیصلے سے وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا۔ پیر کو لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ جب تک امریکہ پاکستانی سرزمین پر ڈرون حملے بند نہیں کرے گا پنجاب حکومت امریکی امداد نہیں لے گی۔ امریکہ پنجاب حکومت کو تعلیم اور صحت کے شعبے میں خطیر رقم فراہم کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ڈرون حملوں کی بندش تک امریکی امداد قبول نہیں کریں گے۔ ادھر پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے سستے بازارو ں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا ایکس مل ریٹ پر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلہ کی منظوری شہباز شریف نے اجلاس کے دوران دی۔ وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ آٹے کی قیمتوں میں ایک پائی کا بھی اضافہ نہیں ہونا چاہئے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبے میں گندم ذخیرہ کرنے کے لئے سائلوز بنانے میں تاخیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک کو سائلوزکی فی الفور تعمیر کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ سالانہ 40 لاکھ ٹن گندم خریدنے والا صوبہ ذخائر محفوظ رکھنے کے لئے بروقت سائلوز بھی نہ بنا سکے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کے لئے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں تاہم ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، کابینہ کمیٹی قیمتوں میں کمی کے لئے متحرک اور فعال کردار جاری رکھے، سبزی منڈیوں، مارکیٹوں اور بازاروںکے دورے کر کے قیمتوں کا جائزہ لیا جائے اور اشیائے ضروریہ کے نرخوں کو عام آدمی کی پہنچ میں رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ کابینہ کمیٹی، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس ہفتے میں تین اضلاع کے دورے کریں اور قیمتوں کو خود مانیٹر کریں۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں قیمتوں کا جائزہ لینے کے دوروں کے لئے میرا جہاز اور ہیلی کاپٹر دستیاب ہو گا۔ مارکیٹوں اور بازاروں میں قیمتوں کی چیکنگ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ متعلقہ پولیس کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔ صوبہ بھر میں ہفتے میں تین بار سستے بازار لگانے پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ان سستے بازاروں میں پھلوں، سبزیوں اور دالوں کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے۔ وزیر اعلیٰ نے کرپشن میں ملوث مارکیٹ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو فی الفور عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام کرپٹ چیئرمینزکے خلاف بلاامتیاز قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے عوام کو لوٹنے والے اور اوور چارجنگ کرنے والے پٹرول پمپوں کے خلاف بھئی کارروائی کا حکم دیا۔ شہباز شریف نے حافظ آباد میں دوسری جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے افسوسناک واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے صاحبزادے اور رسول بخش پلیجو کی بہن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
شہباز شریف

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...