غلامانہ ذہن رکھنے اور ڈالروں کے پیچھے بھاگنے والے ہم پر تنقید کر رہے ہیں: عمران

غلامانہ ذہن رکھنے اور ڈالروں کے پیچھے بھاگنے والے ہم پر تنقید کر رہے ہیں: عمران

لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی عزت کےلئے جو کچھ ہو سکا وہ کر گزریں گے، خودمختاری کی بات کرنے والے کو طالبان کا حامی کہا جا رہا ہے، غلامانہ ذہنیت رکھنے والے اور ڈالرز کے پیچھے بھاگنے والے آج ہم پر تنقید کر رہے ہیں لیکن ہمیں ان کی کوئی پروا نہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام اور کارکنوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بزدل کبھی لیڈر نہیں ہو سکتا، پاکستانی زندہ دل قوم ہیں، اس کے لیڈر بھی ایسے ہی ہونے چاہئیں۔ ہم نے نیٹو سپلائی کے حوالے سے فیصلہ کر کے قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔ ہم عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آئے ہیں اور ان کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی کریں گے اور اس کے لئے کسی بھی طرح کی قربانی دینے کا اٹل فیصلہ کر چکے ہیں۔
عمران خان کی61 ویں سالگرہ پر کیک کاٹنے کی تقریبات
لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 61 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں کیک کاٹنے کی تقریبات ہوئیں۔ تحریک انصاف کے رہنماﺅں اور کارکنوں نے لاہور سمیت ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے گئے۔ اس موقع پر عمران خان کی درازی عمر اور ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔کارکن عمران خان کے حق میں نعرے بھی لگاتے رہے۔ تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری نے پارٹی سربراہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشیدکے میڈیا اےڈوائزر رانا اختر، میڈیا کوآرڈینیٹر عمرخان نے بھی سالگرہ کاکیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا۔
عمران/سالگرہ

ای پیپر دی نیشن