لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا، ڈاکوو¿ں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے پھل فروش کو قتل جبکہ باپ، بیٹے سمیت تےن افراد کو شدےد زخمی کر دیا۔ مختلف علاقوں سے 3 کاریں 5 موٹر سائیکلیں چوری۔ شادباغ کے علاقہ بھگت پورہ کا رہائشی 4 بچوں کا باپ 50 سالہ گوہر رحمن پھل کی رےڑھی لگاتا تھا۔ گذشتہ روز صبح سوےرے وہ بادامی باغ میں واقع فروٹ منڈی سے سامان خرےدنے جا رہا تھا راستے میں ڈاکوﺅں نے اس کو گن پوائنٹ پر ےرغمال بنا کر ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لےا جبکہ ڈاکوو¿ں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے گوہر رحمن کو شدےد زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے، راہگیروں نے زخمی گوہر رحمن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور ہسپتال مےں دم توڑ دےا۔ اسلام پورہ کے علاقہ چوہان روڈ پر ڈاکوﺅں نے غلام محمد کے گھر میں داخل ہو کراہلخانہ کوگن پوائنٹ پر ےرغمال بنا کر 5 لاکھ روپے کی نقدی و طلائی زیورات لوٹ لئے جبکہ ڈاکوو¿ں نے مزاحمت کرنے پرفائرنگ کر کے غلام محمد اور اس کے بیٹے خاور کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ۔گوالمنڈی کے علاقہ میں ڈاکوﺅں نے احمد سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹنے کے بعد اسے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ ڈاکوو¿ں نے نواب ٹاو¿ن کے علاقہ میں یوسف اور ا س کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر ےرغمال بنا کر 14 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان، گارڈن ٹاو¿ن میں کار سوار خاتون سے 7 لاکھ مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات، گلشن راوی میں خاتون لبنیٰ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد لاکھوں کی نقدی و زےوارت، سندر کے علاقہ میں نواز کی دکان میں گھس کر گن پوائنٹ پر 3 لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون ،سمن آباد میں بلال سرور سے 2 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون ،کوٹ لکھپت میں جاوید سے ایک لاکھ 40 ہزار روپے کا رکشہ اور نقدی ،اسلام پورہ میں خالد سے ایک لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون ،گلشن راوی میں جمیل سے ایک لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون ، نواب ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے عمر سے 55 ہزار اور موبائل فون، مسلم ٹاﺅن میںارشد سے 50 ہزار اور موبائل فون، گلشن راوی میں عبدالستار سے 45 ہزار اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میںعثمان سے 40 ہزار اور موبائل فون ،نواں کوٹ میں ارشد سے 35 ہزار اور موبائل فون ،ستو کتلہ میں عبدالستار سے 30 ہزار اور موبائل فون ،باغبانپورہ میں ڈاکوﺅں نے احمد سے 25 ہزار اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں اقبال سے 20 ہزار اور موبائل فون، باٹا پور میں مبشر سے 15ہزار اور موبائل فون، مصری شاہ میں ارشد سے 13 ہزار اور موبائل فون لوٹ لےا۔ چوروں نے ٹبی سٹی سے شاہ بہرام، ہنجر وال سے اظہر، قلعہ گجر سنگھ سے رمضان کی کارےں جبکہ مزنگ سے لیاقت، لٹن روڈ سے یوسف، اسلام پورہ سے فضل، ہربنس پورہ سے عامر، پرانی انارکلی سے پرویز کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔ علاوہ ازیں کوٹ ادو، چوک سرور شہید سے خبر نگار، نامہ نگار کے مطابق دن دیہاڑے یو بی ایل برانچ چوک سرور شہید میں ڈاکو ایک کروڑ 66 لاکھ کی رقم لوٹ کر لے گئے مزاحمت پر فائرنگ سے بنک گارڈ جاںبحق 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ گذشتہ روز دن بارہ بجے پانچ مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو یو بی ایل برانچ چوک سرور شہید میں داخل ہو گئے اور بنک کے تمام عملہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر دو پلاسٹک کے گٹو میں رقم ایک کروڑ 66 لاکھ لیکر فرار ہو گئے۔ دوران ڈ کیتی بنک گارڈ جمیل نے مزاحمت کی تو ڈاکو¶ں نے سکیورٹی گارڈ پر فائر کھول دیئے، سکیورٹی گارڈ جمیل شدید زخمی جبکہ تین راہگیر محمد نعیم بابر اور ثناءاﷲ بھی زخمی ہو گئے۔
وارداتیں