ڈی جی ہیلتھ کی بحالی، پنجاب حکومت نے فیصلہ نہ کیا تو عدالت فیصلہ سنائے گی: ہائیکورٹ

ڈی جی ہیلتھ کی بحالی، پنجاب حکومت نے فیصلہ نہ کیا تو عدالت فیصلہ سنائے گی: ہائیکورٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے خسرہ پھیلاﺅ کے خلاف کیس میں معطل ڈی جی ہیلتھ کی بحالی کی درخواست پر حکومت پنجاب سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایاکہ خسرہ کی وباءسے ہلاکتوں سے متعلق سابق ڈی جی ہیلتھ کو معطل کیا گیا ہے حالانکہ انکوائری رپورٹ سے ثابت ہوچکا ہے کہ سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر تنویر ذمہ دار نہیں ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ کیا وجہ ہے ڈاکٹر تنویر کو ابھی تک بحال نہیں کیا گیا۔ اگر پنجاب حکومت کی جانب سے کوئی فوری فیصلہ نہ کیا گیا تو عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی۔ اور سماعت آج 26 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
ہائیکورٹ/فیصلہ

ای پیپر دی نیشن