کیچ /کوئٹہ (آئی اےن پی) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں ایرانی بارڈر کی جانب سے فائر کیا گیا راکٹ ایک گھر پر گرنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ دیگر 6 افراد زخمی ہوگئے، صوبائی حکومت نے رپورٹ طلب کرلی ۔ لیویز ذرائع کے مطابق پیر کے روز ایرانی بارڈر کی جانب سے فائر کیا گیا راکٹ تمپ کے گاﺅں لاہو میں ملاعمر نامی شخص کے گھر میں گرا جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ دیگر 6 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا واضح رہے اس سے پہلے بھی ایرانی بارڈر کی جانب سے تمپ کے علاقے میں راکٹ فائر ہوئے تھے جس پر صوبائی حکومت نے ایک تفصیلی رپورٹ بنا کر وفاقی حکومت کو بھیج دی تھی جس میں اس طرح کے واقعات کی روکنے اور ایرانی حکومت سے سخت احتجاج کا کہا گیا تھا۔
راکٹ فائر/بچہ جاںبحق