اسلام آباد (اے این این) وزارت قانون نے اکرم شیخ کو پرویز مشرف غداری کیس میں پراسیکیوٹر مقرر کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق اکرم شیخ غداری کے مقدمے میں استغاثہ ٹیم کے سربراہ بھی ہوں گے۔ سابق صدر پرویز مشرف کےخلاف 3 نومبر 2007ءکو ایمرجنسی لگانے کے اقدام پر غداری کے مقدمے کی سماعت وفاقی شرعی عدالت میں ہو گی، اس حوالے سے خصوصی عدالت بھی قائم کردی گئی ہے۔ تین رکنی بنچ کی سربراہی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس فیصل عرب کرینگے۔
مشرف غداری کیس
”مشرف غداری کیس“ اکرم شیخ کو حکومتی وکیل مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن
”مشرف غداری کیس“ اکرم شیخ کو حکومتی وکیل مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن
Nov 26, 2013