پنجاب اسمبلی کا اجلاس فوری نہ بلایا گیا تو ایوان کے احاطے میں ”عوامی اسمبلی“ بلائینگے: اپوزیشن

پنجاب اسمبلی کا اجلاس فوری نہ بلایا گیا تو ایوان کے احاطے میں ”عوامی اسمبلی“ بلائینگے: اپوزیشن

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی اگر حکومت نے اجلاس نہ بلایا تو اسمبلی احاطے میں ”عوامی اسمبلی“ بلائیں گے۔ قومی اسمبلی کے سالانہ اجلاسوں کے انعقاد کے شیڈول کی طرح پنجاب اسمبلی کے اجلاسوں کا شیڈول جاری کرنے کے لئے اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریری درخواست بھی جمع کروا دی گئی۔ اپوزیشن جماعتوں کے پنجاب اسمبلی میں مشترکہ اجلاس کے بعد اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید، جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر سید وسیم اختر، پیپلز پارٹی کی فائزہ ملک اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے مشترکہ پریس بریفنگ مےں میڈیا کو فیصلوں سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں امن وامان، مہنگائی سمیت ملک کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میاں محمود الرشید نے کہا ڈرون حملوں کے خلاف ایف آئی آر کے حوالے سے کہا کیونکہ بین الاقوامی قانون ہے کہ کسی ملک کے خلاف ایف آئی آر میں ملک کو فریق نہیں بنایا جاتا پوری قوم کو پتہ ہے کہ ڈرون حملے کون کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہفتہ اور اتوار تعطیلات تھیں لیکن سوموار کے روز سے نیٹو سپلائی کے ٹرک روک رہے ہیں۔ پنجاب حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے امن وامان کی صورت حال انتہائی ابتر ہے جبکہ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے لیکن وزیراعلیٰ شہباز شریف پنجاب کے معاملات سے لاتعلق ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے جس میں عوام کو درپیش مسائل کو زیر بحث لایا جائے ورنہ ہم عنقریب عوامی اسمبلی بلائیں گے۔انہوں نے مزید کہا رانا ثناءاللہ قومی لیڈروں کے بارے میں سوچ سمجھ کر بات کریں انہیں چاہئے کہ اپنے قد میں رہ کر بات کریں۔ جماعت اسلامی کے سید وسیم اختر نے کہا کہ کارکردگی نہ دکھانے والے وزراءکو مستعفی ہو جانا چاہئے۔ مطالبہ کرتا ہوں کہ بہاولپور کو پھر سے بطور صوبہ بحال کیا جائے۔ پیپلز پارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی فائزہ ملک نے کہا کہ پانچ مہینے گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک سٹینڈنگ کمیٹیز نہیں بنائی گئیں۔ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے کہا کہ الیکشن کمشن کے انتباہ کے باوجود ترقیاتی کاموں کے لئے پانچ پانچ کروڑ روپے کے فنڈز دیئے جا رہے ہیں جو کہ دھاندلی کی ابتداءہے۔
اپوزیشن

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...