اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اے پی اے) صدر مملکت نے زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ ترجمان کے مطابق صدر نے استعفے کی منظوری کابینہ کی سمری اور وزیراعظم کی سفارش پر دی۔ زاہد حامد نے وفاقی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ قبل ازیں اے پی اے کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالیوجی زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے حتمی منظوری کیلئے صدر ممنون حسین کو بھیج دیا تھا جسے صدر نے منظور کرلیا۔ واضح رہے تین روز قبل زاہد حامد نے خصوصی عدالت کی جانب سے آئین شکنی کیس میں خود کو شریک ملزم ٹھرائے جانے کے بعد وزارت سے استعفیٰ دیدیا تھا۔
صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کرلیا
Nov 26, 2014