اعلیٰ عدالتوں میں ثابت ہو چکا ہم نے کوئی قرضہ معاف کرایا نہ نادہندہ ہیں: پرویز الٰہی

لاہور (خصوصی رپورٹر) ق لیگ کے سینئر رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدالتوں میں ثابت ہو چکا کہ ہم نے کوئی قرضہ معاف نہیں کرایا اور نہ ہی نادہندہ ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف نیشنل اور پنجاب بینک سمیت مختلف بینکوں اور مالیاتی اداروں کے 9ارب روپے کے نادہندہ ہیں جس پر پردہ ڈالنے کیلئے وہ دوسروں پر جھوٹے الزامات لگوا رہے ہیں حالانکہ اتفاق فائونڈری کے 6ارب روپے کے قرض پر 3ارب کا سود معاف کرانے کیلئے ان کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔ زبیر عمر قومی خزانہ سے تنخواہ لے کر نواز اور شہبازشریف کے نمائندے بن کر کس حیثیت سے جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔ 2013ء میں سپریم کورٹ کے کمشن نے فیصلہ دیا تھا کہ پنجاب شوگر ملز نے کوئی قرضہ معاف نہیں کروایا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...