اسلام آباد (ثناء نیوز) انصار الامہ پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمن خلیل نے کہاہے کہ مسلمانوں کے حقوق اور غلبہ اسلام کی جدوجہد اور جہاد کودہشت گردی سمجھنے والے درحقیقت اسلامی تعلیمات سے ناواقف اورعالمی استعمار کے ایجنٹ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انصارالامہ کے اجلاس میں کیا۔