اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر سابق وزیر خزانہ سلیم ایچ مانڈوی والا نے وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان پر الزام لگایا کہ انہوں نے وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کے شوہر کا کنٹریکٹ 2016ء تک بڑھا کر انہیں بطور کمرشل اتاشی نئی دہلی بھجوا دیا۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں سابق وزیر خزانہ سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا نے انکشاف کیا کہ موجودہ وزیر مملکت برائے صحت کے شوہر دوبئی میں بطور کمرشل اتاشی تعینات تھے۔ وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے انہیں دوبئی سے واپس پاکستان بلایا حالانکہ بقیہ تمام کمرشل اتاشیوں کے کنٹریکٹ 2015ء میں ختم ہو جائیں گے۔