اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے 30 نومبر کو جلسہ کیخلاف درخواست نمٹا دی

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 30 نومبر کے جلسے کو روکنے کیخلاف دائر درخواست نمٹاتے ہوئے حکم دیا ہے کہ درخواست گزار ضلعی انتظامیہ سے رجوع کرے ۔ منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے اسلام آباد چیمبر آف سمال انڈسٹریز آبپارہ مارکیٹ کے صدر راجہ کامران عباسی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل سردار راشد محمود خان نے عدالت عالیہ میں موقف اختیار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کا پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مارچ دھرنا جاری ہے اور انہوں نے دوبارہ بڑا جلسہ کرنے کیلئے پورے ملک میں کال دے رکھی ہے۔ جس سے نہ صرف تاجروں کا نقصان ہوگا بلکہ سکیورٹی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں لہذا عدالت پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے سے روکے جس پر عدالت نے درخواست گزار کو احکامات جاری کئے کہ وہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرے ، جلسے کی اجازت دینا اور سکیورٹی کے معاملات کو دیکھنا ان کا کام ہے ۔ درخواست گزار ڈپٹی کمشنر و ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرے اگر وہاں تحفظات دور نہیں ہوتے تو اس کے بعد عدالت عالیہ سے رجوع کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...