ڈاکوئوں نے 40 لاکھ سے زائد کا سامان لوٹ لیا، 7 کاریں، 19 موٹر سائیکل چوری

لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں نے 40 لاکھ سے زائد کا مال لوٹ لیا جبکہ چور 7 کاریں اور 19 موٹر سائیکل لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤںنے گرین ٹائون سی بلاک کے رہائشی سلطان کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یر غمال بنا کر 12لاکھ، سٹی رائیونڈ کے علاقہ پاجیاں کے رہائشی احسن کے گھر سے8لاکھ، شاہدرہ کے علاقہ اکبر آباد کے رہائشی طارق محمودد کے گھر سے6لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے ٹائون شپ میں زید اور اس کی فیملی سے 5لاکھ، واپڈا ٹائون میں غلام مصطفی اور اس فیملی سے4لاکھ، ملت پارک یونین پارک میں عثمان اور اس کی فیملی سے3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون لوٹ لئے۔ ڈاکوؤںنے لاری اڈہ مینار پاکستان کے قریب ملک اختر سے 90 ہزار اور موبائل فون، کو ٹ لکھپت عابد مارکیٹ کے قریب سرور ارشدسے موٹر سائیکل، مو بائل اور ہزاروں روپے نقدی لوٹ لیا۔ شفیق آباد مالی پورہ بند روڈ پر افغانی ڈاکوؤں نے ابرار کی بیکری میں داخل ہوکر وہاں پر موجود ابرار ، بابر اور مبین سمیت ایک خریدار کو یرغمال بناکر 15ہزار روپے نقدی ، 8 موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ چوروں نے شمالی چھاؤنی عسکری 9کے رہا ئشی محبوب احمد کے گھر سے 17لاکھ، ڈیفنس اے ایچ بلاک کے رہائشی جاویداقبال کے گھر سے 15لاکھ، ڈیفنس اے ایکس بلاک کے رہائشی وکیل احمد کے گھر سے 5لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے شادمان سے شاہدہ پروین، گارڈن ٹائون سے زوہیب، اقبال ٹائون سے خالد، گرین ٹائون سے عبداللہ، لیاقت آباد سے عقیل، غالب مارکیٹ سے اعجاز، فیصل ٹائون سے رومیل کی کاریں جبکہ جوہر ٹائون سے اویس، فیکٹری ایریا سے شیخ ابوبکر ،ڈیفنس سے طارق، ہربنس پورہ سے عمر خان، فیصل ٹائون سے صغیر، غالب مارکیٹ سے رانا فراز، لیاقت آباد سے راحیل اور نعیم، کوٹ لکھپت سے نوید اقبال، کاہنہ سے اللہ دتہ، لاری اڈا سے اقبال، شاہدرہ سے اعجاز، اسلام پورہ سے مبشر، شاد باغ سے پرویز،مسلم ٹائون سے طارق، وحدت کالونی سے ریاض، ساندہ سے نوید، گلشن راوی سے زاہد، اقبال ٹائون سے معظم کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...