ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے: 40 ارب کے منصوبے میں حکومت معاونت میں سنجیدہ نہیں: ہائیکورٹ

Nov 26, 2014

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ کے فل بنچ نے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کیخلاف درخواستوں کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ چالیس ارب کے منصوبے میں حکومت عدالت کی معاونت میں کوئی سنجیدگی دکھا رہی نہ ہی کوئی سرکاری افسر بنچ کی معاونت کیلئے پیش ہو رہا ہے۔ جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں فل بنچ نے گلبرگ تا موٹر وے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کیخلاف دائر متعدد درخواستوں پر سماعت شروع کی تو پنجاب حکومت کی طرف سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بار کے انتخابات کے نتائج تیار کرنے میں مصروف ہیں لہذا فل بنچ حکومت کو دلائل دینے اور ریکارڈ جمع کرانے کیلئے مزید مہلت دے، ایل ڈی اے کے وکیل نے بتایا کہ ایکسپریس وے سے متعلق بنچ نے ریکارڈ طلب کیا تھا مگر ابھی تک ریکارڈ تیار نہیں کیا جا سکا لہذا فل بنچ کارروائی ملتوی کرے۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ سے پنجاب حکومت کی کوئی بھی التواء کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

مزیدخبریں