گوجرانوالہ : تشدد کیخلاف خواجہ سراؤں کا احتجاج، خرم دستگیر کے گھر کے باہر دھرنا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ میں خواجہ سرائوں نے غنڈہ عناصر سے تحفظ کی عدم فراہمی پر وفاقی وزیر کی رہائشگاہ، ڈی سی او اور سی پی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ خواجہ سرائوں نے لاہوری دروازے سے احتجاجی ریلی نکالی۔ خواجہ سرا جی ٹی روڈ، سی پی او آفس اور ڈی سی او آفس کے باہر شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کی رہائشگاہ کے باہر پہنچے جہاں انہوں نے غنڈہ عناصر کیخلاف دھرنا بھی دیا۔ خواجہ سرائوں کا کہنا تھا کہ شادی بیاہ اور ڈانس پارٹیوں کی تقریبات میں انہیں مدعو کیا جاتا ہے لیکن تقریب کے اختتام پر غنڈہ عناصر انہیں پیسوں کا مطالبہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ اٹھا کر لے جاتے ہیں اور انکے بال کاٹ دئیے جاتے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے انہوں نے متعدد بار متعلقہ پولیس کو تحریری درخواستیں بھی دیں مگر شنوائی نہیں ہوسکی۔ بعدازاں پولیس کی جانب سے خواجہ سرائوں کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...