کسی بھی قسم کا واقعہ ہو ذمہ داری پولیس پر عائد ہوتی ہے: سندھ ہائی کورٹ

Nov 26, 2014

کراچی (آئی این پی) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس  میں شہریوں کے لاپتہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ‘ جسٹس احمد علی  شیخ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ عوامی شکایات کا ازالہ ضروری ہے ‘کراچی آپریشن کے دوران حساس اداروں کیخلاف بھی بہت شکایات موصول ہو رہی ہیں‘کیا یہ ریاست کی ذمہ داری نہیں کہ لوگوں کے ساتھ نہ انصافی نہ ہو؟‘کسی بھی قسم کا واقعہ ہو تو ذمہ داری پولیس پر عائد ہوتی ہے‘عدالت نے لاپتہ نبیل احمد سے متعلق مقدمے کا تفتیشی عمل مزید تیز کرنے اور 2ہفتوں میں پولیس اور رینجرز کو آپس میں مشاورت کرکے لاپتہ افراد کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں