بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے رہنما قمرالزمان سمیت 10 مجرموں کو اپیل کا حق مل گیا

Nov 26, 2014

ڈھاکہ(این این آئی+اے ایف پی) بنگلہ دیش میں مبینہ جنگی جرائم کے الزام میں موت کی سزا پانے والے 10 شہریوں کو نے اپیل کا حق حاصل کر لیا۔ان میں جماعت اسلامی کے رہنما قمرالزمان بھی شامل ہیں۔   واضح رہے بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت میں 1971 کی جنگ کے حوالے سے ایک متنازع ٹربیونل نے مختلف سیاسی ومذہبی رہنماوں کو موت کی سزا سنائی جن میں ملک کی سب سے بڑی مذہبی پارٹی جماعت اسلامی کو سب سے زائد نشانہ بنایا گیا ہے۔سپریم کورٹ نے 7مذہبی رہنماوں اور اور تین دیگر افراد کو سزائے موت کے خلاف اپیل کا حق دیا ہے۔ دوسری جانب استغاثہ کا کہنا تھا کہ ان افراد کو اپیل حق حاصل نہیں ہے کیونکہ ان افراد کو خصوصی جنگی ٹربیونل نے سزا سنائی ۔اٹارنی جنرل محبوب عالم نے میڈیا کو بتایا کہ ان تمام افراد کو سزا کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے اور عبدالقادر ملا کو 11 دسمبر 2013 کو پھانسی دے دی گئی تھی۔شیخ حسینہ واجد کی سیکولر حکومت نے 2010 میں مذکورہ ٹریبونل تشکیل دیا تھا جو کہ اب تک 14 افراد کو پھانسی کی سزا سنا چکا ہے۔شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا دعویٰ مذکورہ ٹربیونل 1971 کی پاکستان کے خلاف جنگ کے دوران متاثر ہونے والے افراد کے زخم مندمل کرنے کے لئے بنایا گیا ہے۔ وکیل صفائی تاج الاسلام کے مطابق سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ موت کی سزا پانے والے افراد تحریری سزا جاری ہونے کے 15 دن میں اپیل کا حق رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں