کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کا غم آج بھی تازہ ہے،دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ سارک ممالک کو ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے،خطے کو مضبوط کرنے کیلئے معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہوگا جس کیلئے رکن ممالک کے درمیان بات چیت اور تجارتی معاہدے ہونا ضروری ہےافغان صدر اشرف غنی نے اپنے خطاب میں کہا ک امن اور خوشحالی کیلئے مضبوط رابطے ناگزیر ہیں،سارک ممالک میں تنازعات کے بجائے تعاون کی فضا قائم ہونی چاہیے، کانفرنس سے سری لنکن صدر مہندرا راجا پکسے نے بھی خطاب کیا ،انہوں نے کہا کہ سارک ممالک کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے جس کیلئے اس پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہےمہندرا راجاپکسے نے کہا کہ سارک ممالک معیشت کو ترقی دےکرغریب اورامیرکا فرق ختم کرسکتے ہیں،نیپال کے وزیر اعظم سوشیل کوئرالہ نے کہا کہ جنوبی ایشیا بے پناہ انسانی اور قدرتی وسائل سے مالامال ہے،ہم سب کو ملک کر ان وسائل کا فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ خطے کو مضبوط کیا جاسکے