پاکستان تحریک انصاف تیس نومبر کو اسلام آباد میں میدان سجانے جا رہی ہے،جس کوناکام بنانے کے لیے حکومت نے بھی تیاریاں شروع کردی ہیںلاہورمیں پولیس نے کارکنوں کوگرفتاراوران کی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کوتھانوں میں بند کرنےکاسلسلہ شروع کردیا ہے جس کےلیےپنجاب پولیس نےدو روز قبل ہی تحریک انصاف کے سرگرم کارکنوں اور عہدیداروں کی فہرستیں تیار کرنا شروع کردی تھیں ڈی آئی جی آپریشنز لاہورڈاکٹر حیدر اشرف کاکہناہے کہ ان کو اس حوالے ےاحکامات نہیں ملے،جب کوئی حکم ملےگاتو قانون کےمطابق کارروائی کی جائےگی ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف لاہور پولیس نےاسلام آباد جانے والےتمام راستوں پرناکےبھی لگا دیئے ہیں جہاں پر کارکنوں کوپکڑا جارہاہے۔ڈی آئی جی آپریشنزدوسری طرف آئی جی پنجاب نےبھی لاہورسمیت پنجاب کےمختلف علاقوں میں پولیس کی اضافی نفر ی کے ساتھ ساتھ 45 بسوں کوبھی منگوالیا ہے تاکہ کارکنوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی نفری کم نہ پڑے جائےکیمرہ مین سعد وقاص کے ساتھ مرزا رمضان بیگ وقت نیوز لاہور