پسند کی شادی کرنےپرپولیس افسرکے ہاتھوں قتل ہونےوالے نوجوان خاور کےلواحقین نے پریس کلب کےسامنےمیت سڑک پررکھ کرٹریفک بلاک کردی،ان کاکہناتھا کہ خاور نے چند ماہ قبل لومیرج کرلی تھی جس کو لڑکی کےماموں اور فاروق آباد ٹریننگ سینٹرمیں تعینات سب انسپکٹرارشد نے دھوکے سے قتل کردیا تھا،اس کی لاش حافظ آباد میں نہرمیں بہادی تھی،انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس اپنےپیٹی بھائی کی پشت پناہی کررہی ہے اوراس کی گرفتاری سے گریز کررہی ہےمظاہرین نے وزیراعلی پنجاب اورآئی جی پنجاب سے فوری انصاف دلانے کا مطالبہ کیا
لاہورمیں پسند کی شادی کرنےوالے نوجوان کےقتل کےخلاف ورثا نےلاش سڑک پررکھ کرمظاہرہ کیااور وزیراعلیٰ اورآئی جی پنجاب سے ملزموں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا
Nov 26, 2014 | 17:11