شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہےمحمد حفیظ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے سنچری بنا ڈالی یونس خان صرف پانچ رنز بنا کر ڈینیئل ویٹوری کا شکار بنے

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے  ٹیسٹ میچ میں   پاکستان کی اننگز کا آغاز محمد حفیظ اور   شان مسعود نے کیا،دونوں بیٹسمینوں نے  پہلی وکٹ کی شراکت  میں  چوالیس رنز بنائے،،شان مسعود بارہ رنز بنا کر مارک کریگ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئےاس کے بعد  اظہر علی کریز پر آئے اور محمد حفیظ کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں  ستاسی رنز جوڑے، اظہر علی انتالیس رنز بنا کر  مارک کریگ کی گیند پر  کیچ آؤٹ ہوئے، محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے مسلسل دوسری سنچری بنائی جبکہ یونس خان کا جادو نہ چل سکا اور انہیں ویٹوری نے پانچ رنز پر پویلین بھیج دیا ، سیریز کےتیسرے اور آخری ٹیسٹ کیلئے پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں،  اوپنر توفیق عمر  کی جگہ محمد حفیظ اور میڈیم پیسر  احسان عادل کی جگہ محمدطلحہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ،نیوزی لینڈکی جانب سے نیشام کی جگہ  لیفٹ آرم  اسپنر ڈینیل ویٹوری نے ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن