سونے کی قیمت میں ایک سو پچاس روپے کی کمی کے ساتھ ملک بھر میں فی تولہ سونا سینتالیس ہزار چھے سو پچاس روپے کا ہوگیا

ملک  بھر میں سونے کی قیمت میں ایک سو پچاس روپے کی کمی ہوئی، جس کے ساتھ فی تولہ  سونا  سینتالیس  ہزار چھے سوپچاس روپے کا  ہوگیا ، دس  گرام  سونے  کی  قیمت میں بھی ایک سو انتیس روپے کی کمی ہوئی جس کے ساتھ  دس  گرام  سونا چالیس  ہزار آٹھ سو بیالیس  روپے  کا  ہوگیا ملک بھر میں چاندی کی فی تولہ قیمت سات سو روپے پر برقرار رہی عالمی  منڈی  میں سونے کی قیمت میں سات ڈالر کی کمی کے ساتھ ایک اونس سونا ایک ہزار ایک سو  چھیانوے  ڈالر  کا ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن