پاکستان کیساتھ تجارتی حجم میں مسلسل کمی پر کوریاکا اظہار تشویش

کراچی (سٹاف رپورٹر) کوریا کے سفیرسونگ جونگ ہوان نے پاکستان اور کوریا کے درمیان 2012سے تجارتی حجم میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ تجارتی حجم میں کمی کی وجہ دونوں ممالک کے مابین آزاد تجارتی معاہدے نہ ہونا اور ایک دوسرے کی مارکیٹوں کو سمجھنے کا فقدان ہے۔ پاکستان اور کوریا کے درمیان دوطرفہ باہمی تجارتی حجم 2012میں1.6ارب ڈالر تھا جو 2014میں 27فیصد کمی کے ساتھ 1.17 ارب ڈالر رہ گیاہے جو باعث تشویش ہے ۔ پاکستان کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ کوریا کے دنیا بھر سے ایک ٹریلین کے تجارتی حجم کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان اور کوریا کے درمیان محدود تجارتی حجم توجہ طلب ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی) کے دورے کے موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کوریا کے قونصل جنرل کِم ڈونگ گی منسٹر قونصلر چوئی سویونگ اکنامک افیئرز آفیسرنا مِن ہونگ، سون سوو یون، محمد پرویز، سلیم ولی محمد، یونس محمد بشیر، ضیاء احمد خان، شمیم احمد فرپو، محمد ابراہیم اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن