کوئٹہ(بیورو رپورٹ)بلوچستان میں ایف سی کوحاصل پولیس اختیارات کی مدت ختم ہو گئی وزیر اعلی بلوچستان نے ایف سی کے اختیارات میں تین ماہ کی مزید توسیع کی منظوری دے دی،حتمی نوٹی فیکشن کیلئے سمری وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کردی گئی محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں ایف سی کو پولیس اختیارات میں آخری مرتبہ 17اگست کوتین ماہ کی توسیع کی گئی تھی، جو ایک ہفتہ قبل ختم ہوگئی محکمہ داخلہ نے ایف سی کیاختیارات میں تین ماہ کی مزید توسیع کیلئے وزیراعلی کو سمری بھجوائی جو انہوں نے منظورکرلی وزیراعلی کی منظوری کے بعداختیارات میں توسیع کی سمری حتمی نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کردی گئی ہے ۔
بلوچستان میں ایف سی کو پولیس اختیارات کی مدت ختم، وزیراعلیٰ نے مزید 3 ماہ توسیع کی منظوری دیدی
Nov 26, 2015