اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی شازیہ مری اور عمران ظفر لغاری نے پارلیمنٹ سے سالانہ کی بجائے سہ ماہی بجٹ منظور کرانے سے متعلق تحریک قومی اسمبلی میں جمع کرا دی جس میں کہاگیاہے کہ آئے روز نئے منی بجٹ کے نفاذ سے بہتر ہے کہ حکومت پارلیمنٹ سے سالانہ کی بجائے سہ ماہی بجٹ منظور کروا لیا کرے تا کہ ایوان کی بالادستی قائم رہے اور عوام کے منتخب نمائندوں کا وقار بھی مجروح نہ ہو۔ تحریک میں کہاگیاہے کہ ہمیں حکومت کے اس نئے منی بجٹ کے طرز عمل پر شدید اعتراضات ہیں لہذا اس نکتے پر ایوان میں بحث کروائی جائے۔
پیپلزپارٹی نے سہ ماہی بجٹ سے متعلق تحریک قومی اسمبلی میں جمع کرا دی
Nov 26, 2015