اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزارت پانی و بجلی نے آئیسکو کے 101 سابق اور موجودہ ارکان پارلیمنٹ کے ذمے 92 لاکھ روپے کے بجلی کے بلوں کے نادہندگان کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش کر دی ہے۔ نادہندگان میں فضل الرحمان‘ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید‘ فاروق ایچ نائیک کے نام قابل ذکر ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید 38 ہزار 116 روپے‘ ریاستی وسرحدی امور کے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ 65 ہزار 537 روپے‘ وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل 42 ہزار 272 روپے‘ وفاقی وزیر ہاؤسنگ و ورکس اکرم درانی 25 ہزار 309 روپے کے نادہندہ ہیں۔ سید خورشید شاہ 27 ہزار 777 روپے‘ فضل الرحمنٰ 43 ہزار 819 روپے‘ اسرار اﷲ زہری ایک لاکھ 4 ہزار 730 روپے‘ فاروق ایچ نائیک 25 ہزار 39 روپے‘ جمشید دستی ایک لاکھ ‘ نسیم احسان 2 لاکھ 11 ہزار 764 روپے‘ مختار دھامرہ‘ طلحہ محمود 46 ہزار 105 روپے‘ حافظ حمد اﷲ ایک لاکھ 11 ہزار 219 ‘ بلال الرحمنٰ 2 لاکھ 63 ہزار 719 روپے‘ محسن شاہنواز رانجھا 80 ہزار 845 روپے‘ خالد مقبول صدیقی 25 ہزار 916 روپے‘ سردار منصب ڈوگر 60 ہزار 92 روپے‘ مولانا سمیع الحق ایک لاکھ 736 ‘ نبیل گبول 68 ہزار 806 ‘ محبت خان مری ایک لاکھ 93 ہزار 710 روپے اور عدنان خان کے ذمہ 48 ہزار 376 روپے کے نادہندہ ہیں۔ اراکین اسمبلی/ نادہندہ