ملتان (نمائندہ نوائے وقت) بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیراہتمام ایک روزہ قومی سیمینار بعنوان شیخ الاسلام حضرت بہاءالدین زکریا ؒ ملتانی منعقد ہوا تقریب کی صدارت قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر ایاز محمد رانا نے کی۔ مہمان اعزاز سجادہ نشین دربار عالیہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی تھےمہمان اعزاز شاہ محمود حسین قریشی نے اپنے خطاب میں کہاکہ فرقہ واریت اور انتہا پسندی کو ختم کرنے کے لیے ہمیں اسلامی تعلیمات کو اپنانا ہوگابین الاقوامی طور پر ہمیں سازشوں ، انتہا پسندی ، دہشت گردی جیسے گھناﺅنے مسائل کا سامنا ہے دنیا میں آٹھ افراد مل کر دہشت گردی کرتے ہیں اور اس کے اثرات کروڑوں انسانوں پر مرتب ہوتے ہیں جس سے سیاست اور معیشت ہل کر رہ جاتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے بزرگوں کی تعلیمات پر عمل کریں اور ہمیں باہمی اخوت ، برداشت ، مکالمہ بین الامذاہب کی ضرورت ہے انہوں نے مزیدکہاکہ زکریایونیورسٹی سے میرا جذباتی تعلق اور لگاﺅ ہے ہمارے آبا¶ اجداد نے تعلیم و تربیت کاجو پودا لگایا تھا وہ ایک تناور درخت بن چکا ہے اور میری خواہش ہے کہ میں سیاست کے بعد جامعہ زکریا میں بطور استاد اپنا کردار ادا کروں گا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں عباس شمس ، ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک ، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے کہاکہ مولوی اپنی بات منواتے ہیں اور صوفی اپنی شخصیت منواتے ہیںشعبہ علوم اسلامیہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الرحمن نے کہاکہ شریعت اور تصوف معاشرتی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں صوفی ازم ہمیں بہتر معاشرہ بنانے اور افراد معاشرہ کی تربیت میں بہترین رہنمائی عطا کرتا ہےقائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر ایاز محمد رانا نے کہاکہ مذہبی رواداری برداشت اور دیگر مذاہب کے ساتھ دوستانہ تعلقات تصوف کا امتیازی وصف ہےاولیاءکرام نے معاشرتی طبقات اور امتیازات کا خاتمہ کیا ہے ڈائریکٹر محکمہ اوقاف لاہور طاہر رضا بخاری نے کہاکہ انسانی معاشرے کی صوفی ازم نے انسانی معاشرے کی ہر جہت کو متاثر کیا اور انسان دوستی کو فروغ دیا سیمینار کے اختتام پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے کہا کہ اسلامک ریسرچ سنٹر ہر سال ایک روزہ قومی سیمینار بسلسلہ سالانہ عرس شیخ الاسلام حضرت بہاءالدین زکریاؒکراتا ہےجس کا مقصد ان کی تعلیمات کو عام کرنا ہے تقریب میں طلباءطالبات کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی