لاہور(سپورٹس ڈیسک )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ کی مد میں آئندہ 8سال کیلئے سات رکن ممالک کو سالانہ10ملین ڈالر ادا کرے گی باقی ماندہ رکن ممالک کو 1.25ملین ڈالر سالانہ ملیں گے ۔ رقم کی ادائیگی جنوری 2016ء سے شروع ہو جائے گی۔آئی سی سی کاپہلا ٹیسٹ کرکٹ فنڈجنوری 2016ء تک 6لاکھ ڈالرجبکہ سات چھوٹے رکن ممالک کیلئے ساڑھے چھ لاکھ ڈالرجولائی میں تقسیم ہونگے ۔