ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ نے شیخ رشید احمد کے خلاف غداری کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ صاحب کو آج مورخہ 26نومبر کو طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 12نومبر 2014ء کو ننکانہ صاحب میں جلسہ کے دوران شیخ رشید احمد کے اشتعال انگیز تقریر کی تھی جس پر ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ ننکانہ نے عدالت میں مقدمہ کے اندراج کے لئے رٹ پٹیشن دائر کردی تھی۔ دو سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی سٹی ننکانہ پولیس نے شیخ رشید احمد کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ خالد نوید ڈار نے ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ کو آج مورخہ 26نومبر 2016ء کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔
ننکانہ : شیخ رشید کے خلاف غداری کا مقدمہ درج نہ کرنے پر سیشن جج نے ایس ایچ او کو آج عدالت طلب کرلیا
Nov 26, 2016