لوئر دیر: چالان کرنے پر اے این پی کے رہنما نے ٹریفک اہلکار پر پستول تان لیا

لوئر دیر(این این آئی) اے این پے کے مقامی رہنما محمد گل نے چالان کرنے پر ٹریفک اہلکار پر پستول تان لیا ۔اطلاعات کے مطابق تیمر گرو میں اے این پی کے مقامی رہنما محمد گل گاڑی کا چالان ہونے پر آگ بگولا ہو گیا اور ٹریفک اہلکار پر پستول تان لیا، گریبان پکڑا اور ہاتھا پائی بھی کی۔محمد گل نے ٹریفک اہلکار کو دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی مگر دیگر اہلکاروں نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...