پنجگور(آن لائن)ایران نے ایک بار پھر سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے تین مارٹر گولے پاکستان حدود میں فائر کئے جو ایف سی چیک پوسٹ سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گئے تاہم کوئی جان مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زور دار دھماکوں اور فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ واضح رہے ایران کی جانب سے گزشتہ کئی مہینوں سے سرحدی علاقہ پنجگور کے تحصیل پروم میں مارٹر گولے فائر کئے گئے ہیں۔