کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس داخل دفتر کرنے کی پولیس رپورٹ منظور کر لی۔ ملزم کیخلاف سچل تھانے میں غیر قانونی اسلحہ کا مقدمہ درج ہے۔ دوسری طرف فیصل رضا عابدی کے گھر سے ملنے والا اسلحہ لائسنسی نکلا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے وقت اسلحے کا لائسنس نہیں تھا۔
غیر قانونی اسلحہ، فیصل رضا عابدی کیخلاف کیس داخل دفتر کرنے کی پولیس رپورٹ منظور، اسلحہ لائسنسی نکلا
Nov 26, 2016