ترک اساتذہ کی ملک بدری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Nov 26, 2016

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)ترک اساتذہ کی ملک بدری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔یہ درخواست نوید سہیل ملک ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے.درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے کسی قانونی جواز کے بغیر سیاسی مفادات کے لئے ترک اساتذہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے ویزے منسوخ کر دئیے۔ کسی قانونی جواز کے بغیر ترک اساتذہ کی ملک بدری دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان خلیج کا باعث بنے گی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت طلبا کے وسیع تر مفاد میں ترک اساتذہ کی ملک بدری کے وفاقی وزارت داخلہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
ترک اساتذہ/ ملک بدری

مزیدخبریں