لاہور + کراچی (لیڈی رپورٹر + آن لائن) پاکستان سمیت دنیابھرمیں گزشتہ روز خواتین پرتشددکے خاتمے کاعالمی دن منایاگیا۔ اس دن کومنانے کامقصد عوام الناس کو خواتین پر گھریلو تشدد ، جسمانی تشدد ، ذہنی تشدد،جنسی تشدد ، مردانہ تعصبات اور مسائل سے آگاہ اور تشدد کیخلاف شعوربیدارکرناتھا۔ اسکے ساتھ ہی تشدد کیخلاف 16روزہ مہم کا آغاز بھی ہوگیاہے ۔ اسی حوالے سے گزشتہ روز ملک بھرمیں مختلف تقریبات اورریلیاںمنعقد ہوتی رہیں ۔ صوبائی دارالحکومت میں محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیراہتمام پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج اینڈ کلچرقذافی سٹیڈیم میں محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیر اہتمام سیمینار منعقدہوا۔ مقررین میں صوبائی وزیرحمیدہ وحیدالدین، صوبائی سیکرٹری بشریٰ امان،خواتےن کی ٹاسک فورس کی چےئرپرسن فضہ فرحان ، ےو اےن ووےمن کی کنٹری ڈائرےکٹر سنگےتا تھاپا اور فریال گوہرشامل تھیں۔ مقررین نے کہاکہ کوئی بھی معاشرہ خواتےن کو با اختےار بنائے بغےر ترقی نہےں کر سکتااورخواتےن پر تشدد سے پورا معاشرہ متاثر ہوتا ہے اس چےلنج سے نمٹنے کے لئے ہمےں مل کر کام کرنا ہو گا ،خواتےن کے خلاف صنفی روےوں مےں تبدےلی لا کر ہی اےک مثبت معاشرے کی تشکےل کی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں کی اہلیہ کی زیر نگرانی مون مارکیٹ گراﺅنڈ، گلشن راوی میں خواتین کیلئے مینا بازار کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیور و صباصادق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ رانا مشہود احمد خان نے بھی چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق اور اپنی اہلیہ کے ہمراہ مینا بازار میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔ تشدد کیخلاف 16روزہ مہم کے دوران حکومتی سطح کے علاوہ انسانی وخواتین کے حقوق کی تنظیموں کے زیراہتمام کانفرنسوںسیمیناروںریلیوںاور مظاہروںکے ذریعے لوگوںمیں خواتین پر تشددکیخلاف آگاہی دی جائے گی۔ 26نومبرکو ہیریٹیج میوزیم(پرانی ٹولنٹن مارکیٹ ) پرسہ روزہ ونٹر کرافٹ فیئرشروع ہوگا افتتاحی تقریب میں وزیر مملکت ماروی میمن مہمان خصوصی ہو گی۔ دوسری طرف سندھ اسمبلی نے گزشتہ روز خواتین کے خلاف تشدد کے عالمی دن کے موقع پر ایک قرارداد منظور کر لی، جس میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کے خلاف ہر قسم کے تشدد اور زیادتیوں کی مخالفت کے ساتھ ساتھ سرکاری سطح پر اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ قرارداد پیپلز پارٹی کی خاتون رکن غزالہ سیال اور ایم کیو ایم کی ناہید بیگم کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔