کنٹرول لائن کشیدگی: بھارت کا 2 پاکستانی سفارت کاروں کو ویزا دینے سے انکار

اسلام آباد( آن لائن )کنٹرول لائن پرحالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارت نے 2 نامزد پاکستانی سفارت کاروں کو ویزا دینے سے انکار کر دیا۔ وزارت اطلاعات کے ذرائع سے معلوم ہوا فیڈرل سروس ٹریبونل کے فیصلے کے بعد بیرون ملک تعیناتیوں کیلئے انفارمیشن گروپ کے افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔ ان میں سے بھارت کیلئے نامزد کیے جانیوالے پریس منسٹر طارق محمود، پریس اتاشی خواجہ معاذ کو تاحال بھارتی حکومت کی طرف سے ویزا جاری نہیں کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...