واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں استانی نے پانچ سالہ بچے کو مسلمان ہونے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کیرولینا میں واقع چارلوٹ میکلن برگ ایلیمنٹری سکول میں استانی نے پانچ سالہ بچے کو مسلمان ہونے پر گردن سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا ۔اس سلسلے میں کونسل ان امریکن اسلامک ریلیشنز نے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے سے لیکر اب تک نفرت پر مبنی جرائم کا یہ سب سے تازہ واقعہ ہے۔
امریکہ/تشدد